History of Sadhu Bela Sukkur | Part 1 | سکھر کی تاریخ

History of Sadhu Bela Sukkur
سکھر سندھ کا سب سے خوبصورت شہر ہے ، اس کی خوبصورتی اور ترقی کی سب سے بڑی وجہ دریائے سندھ ہے ، جسکے کنارے سکھر شہر واقع ہے ۔یہاں دریائے سندھ کے بیچ جزیرے بھی ہیں ، جسکی وجہ سے دلکش نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ، جن کا ذکر آگے ہوگا ہوگا

History of Sadhu Bela Sukkur
، سندھ سلطنت کا دارالحکومت اروڑ ہوا کرتا تھا ، اور دریائے سندھ کی ندی اروڑ کے قریب سے گزرتی تھی ، جسکی سمت بدلنے کی وجہ سے خوبصورت اور آباد شہر ببرباد ہوگیا ، کیونکہ اس وقت یہ ندی بہتی تھی اور اسکے ذریعے سے تجارت کرتے تھے ، یہی وجہ ہے کہ اروڑ اس عظیم ملک کا مرکزی بازار تھا ، جو بیرون ملک مشہور تھا ۔اس دریا کے بہاؤ کو مہارانو کہا جاتا تھا ، جو سکھر کے اتر سے دریائے سندھ سے نکل کر اروڑ سے ہوتا ہوا خیرپور کے علاقوں سے ہوتا ہوا عمر کوٹ سے بہتا ہوا سمندر ؐ جاکر ملتا تھا۔
History of Sadhu Bela Sukkur
History of sadhu bela Sukkur

عمر کوٹ کا پرانہ قلعہ بھی اس ہی مہرانو بہاؤ کے اوپر آباد کیا گیا تھا، مہران کا اروڑ سے سمت بدلنے کا سال مسٹر ایچ ریورٹی نے سال 335 ہجری ،946 ع ،اور مسٹر ایچ کیرنس نے 345 ھ۔ 952 عیسوی لکھا ہے ، جسکی وجہ سے اروڑ کی تجارت کے لئے سکھر کو استعمال کیا جانے لگا اور روھڑی شہر بھی آباد ہوا بکھر کے قلعے سے تاجروں اور اور سامان کی حفاظت شروع ہوئی، جس کی وجہ سے دیگر ممالک خاص طور پر وسطی ایشیاء اور دیگر ریاستوں میں سکھر مرکزی بازار بن گیا اور ترقی کرتا رہا،
History Of Seven Sister sukkur

History of Sadhu Bela Sukkur
سکھر ترقی کا تذکرہ عرب دور میں بھی پایا جاتا ہے اور اس کے نام مختلف اوقات میں مختلف رکھے جاتے رہے ، بکر کا قلعہ اور روہڑی سکھر کی ترقی بعد قائم ہوئے ، سکھر کا پتن پرانا ہے ، بکر کا قلعہ ہے فوجی مقاصد کے لئے قائم کیا گیا تھا اور وہ کام آیا، شہری آبادی دریا کے کنارے اور پہاڑیوں پر سکھر میں تھی ، لیکن بکھر قلعے کی اہمیت اور دریا کے درمیان ہونے کی وجہ سے بکر کا تاریخ میں زیادہ ذکر ہے۔
History of Sadhu Bela Sukkur
History Of Kalkaan mata Aror


سکھر میں اس وقت بہت سی تاریخی عمارتیں اور ڈھانچے موجود ہیں جو سکھر شہر کو سندھ کے شہروں میں ایک انوکھا مقام دلاتی ہیں، 1 بکھر کا قلعہ ، 2 سات سہیلیوں کا قلعہ ، 3 سادھو بیلا مندر، 4 معصوم شاہ کا مینار ، 5 آدم شاہ کا مقبرہ، 6 لینس ڈائون برج ، (روہری برج) 7 سکھر بیراج ، 8 ایوب برج ، 9 لب مہران اور دیگر بہت سارے تاریخی مقامات ہیں جو دیکھںے کے قابل ہیں، ان مقامات کے بارے میں میں اگلی ویڈیو میں بتاؤنگا اگر آپنے مس نہیں کرنی تو ابھی میرے چینل کو سبسکرائب کریں اور گھںٹی والے آئکان پر کلک کریں تاکے ویڈیو کی اطلاع آپکو مل جائے تب تک کے لئے اللہ حافظ ناصر

No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates