Protest Against the decision of execute Pervez Musharraf | پرویز مشرف کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج

Shaista Khoso


سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف سکھر کے شہری  پرویز مشرف کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے، گھنٹہ گھر چوک پر ہاتھوں میں زنجیریں باندھ کر احتجاج، شدید نعرے بازی، فیصلہ انسانی حقوق و آئین کے خلاف ہے، مظاہرین  پرویز مشرف نے ملک کے خاطر اپنی جان کی پرواہ نا کرتے ہوئے کئی جنگیں لڑی ہیں، مظاہرین



Protest For Parvez Musharraf Judgement

تفصیلات کے مطابق : سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف سکھرمختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرے، تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ملٹری روڈ سے پریس کلب تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جب کے سماجی تنظیم اسٹیپ فائنڈیشن کی جانب سے چیئرپرسن شائستہ کھوسو کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد نے بیراج کالونی سے سکھر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جب نوجوانوں کی تنظیم وائس آف سکھر یوتھ کی جانب سے ایڈمن فراز سومرو کی قیادت میں فوارہ چوک سے پریس کلب تک  ریلی نکالی گئی
Voice Of Sukkur Protest For Parvez Musharraf



 اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کے ، پاک فوج میں وطن عزیر کی کیلئے چالیس سال تک سینکنڈ لیفٹیننٹ سے آرمی چیف تک اپنی خدمات دینے والے نڈر بہادر اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دھول چٹانے والے دنیا کے سب سے مشکل بلند اور سرد ترین گارگل سیاچن اور کشمیر تک جنگی حالات میں ہر محاذ پر صف اول میں خود کمان کرکے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو ناکو چنے چبوانے والے دھرتی ماں کے بہادر بیٹے کو آج غدار کہنا کیا درست ہوگا جس نے امریکہ سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر پاکستان کی اہمیت کو دنیا میں منوایا جس نے خطہ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا وہ غدار وطن کیسے ہوسکتا ہے جس نے صدرات کے منصب پر بیٹھ کر پاکستان کی معیشت کو استحکام کرنے اور مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا اسے غدار وطن کہنا کیا سہی ہوگا کیا ہم ایک جانباز سپاہی کی بے مثال قربانیوں کا صلہ اسے غدار قرار دیکر دینگے۔پاکستان تحریک انصاف قوم اس محافظ سابق آرمی چیف آف اسٹاف پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے ساتھ کھڑی، اگر آپ کی نظر میں ملک کیلئے اپنی زندگی دینے والا پرویز مشرف غدار ہے تو ہم سب پرویز مشرف ہیں،

No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates