انجمن تاجران چوڑی گلی کے نو منتخب صدرسجاد عامر کی پریس کانفرنس


سکھر( )انجمن تاجران چوڑی گلی صرافہ بازار سکھر نومنتخب صدر محمد سجاد عامر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران چوڑی گلی صرافہ بازار کا قیام تاجروں، دکانداروں کے مسائل کے حل کیلئے لایا گیا تھا 


لیکن بدقسمتی سے گزشتہ چار سالوں سے یونین کے عہدیداران غیر فعال ہیں، جس کے باعث دکانداروں کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہاہے۔جس کے باعث انجمن تاجران چوڑی گلی ایسوسی ایشن صرافہ بازار سکھر کے دکانداروں میں مایوسی پھیل چکی تھی۔ یونین کو فعال بنانے اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے گزشتہ شب انجمن تاجران چوڑی گلی صرافہ بازار کے سینئر ارکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں طلحہٰ شیخ، محمد ریحان شیخ، عمران میمن، زریاب قریشی، عابد معصومی، ذکریہ سومرو، محمد آصف خان، محمد یوسف خان سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے صدر پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے نئے عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا۔ 




جس میں انجمن تاجران چوڑی گلی صرافہ بازار کے صدر محمد سجاد عامر، نائب صدربابا عبدالرب اور جنرل سیکریٹری محمد فہیم کو منتخب کیا گیا جبکہ بقیہ عہدیداران کا اعلان دوسرے اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت اور متفقہ رائے کے ساتھ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام ممبران کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھے صدر منتخب کر کے مجھ پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے، میں یقین دلاتا ہوں کہ میں دکانداروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاﺅں گا اور امید کرتا ہوںکہ ممبران بھی آپس میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے عہدیداران سے مکمل تعاون کرینگے۔

No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates