محکمہ ماحولیات کا سائٹ ایریا کے حدود میں چھاپا ہاسپٹل کا استعمال شدہ اضلہ برآمد | Sindh Environment Protection Agency


Sindh environment protection agency 

محکمہ ماحولیات کے عملدروں  کا سکھر کے سائٹ ایریا کے  علاقے میں واقع گودام پر چھاپہ، سکھر کی اسپتالوں سے انسانی صحت کے لئے مضر بڑی مقدار میں کچرا ، قانون کے ذریعہ کارروائی کا حکم ، 



تفصیلات کے مطابق  محکمہ ماحولیات سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وقار حسین پھلپوٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹر اجمل خان تنيو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسداللہ تنیو ، انسپکٹر اعجاز احمد اور دیگر نے تھانہ سائٹ ایریا سکھر کے علاقے میں چھاپہ جہان پر مارا۔ ڈرپس ، سرنجز ،ڈائلاسز میں استعمال شدہ ٹیوبس الیکٹرانکس ویسٹ، زرعی دوائوں کی خالی بوتلیں اور دیگر وییسٹیج ملا.

Murtaza wahab

 اس موقع پر اے ڈی وقار حسین پھلپوٹو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم سندھ کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب کے حکم پر سندھ کے مختلف اضلاع میں کارروائی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کا کچرا ، الیکٹرانکس کا فضلہ ، زرعی دوائوں کی بوتلیں اور دیگر سامان ہاتھ لگا ہے۔ 

Murtaza Wahab

جس کو جلایا جانا تھا لیکن یہاں وہی کچرا لاہور لایا جارہا ہے۔ چھوٹی فیکٹریوں میں ، کم قیمت پر بچوں کو دودھ پلانے والے فیڈر ، اسٹراز اور دیگر سامان ان سے تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکھر سائٹ کے علاقے میں گوداموں پر چھاپہ بدستور جاری رہے گا۔ اور محکمہ ماحولیات کے تجویز کردہ قانون کے مطابق ، سائنسی طریقے سے نظر آتش کرنے کے بجائے بیچنے والوں کے خلاف ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

INSTAGRAM FEED

@soratemplates